کار اور ٹریلر میں تصادم ،7افراد ہلاک
امرتسر۔۔۔۔ہریانہ ، دہلی روڈ پر کارسڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے جاٹکرائی ۔ حادثے میں کار میں سوار 7افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 5سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع امرتسر کے ایس ایس پی پرمپال سنگھ نے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اس کیخلاف کیس درج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اروند شرما دہلی کے اتم نگر کے رہنے والے تھے۔ گرمی کی چھٹیوں کے باعث اہل خانہ کے ہمراہ گھومنے پھرنے کیلئے امرتسر آئے ہوئے تھے۔ وہاں سے واپس دہلی جارہے تھے کہ کھلچیاں کے قریب کارسڑ ک کے کنارے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس میں سوار 3بچوں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیااورمتاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے کہا کہ قومی و صوبائی شاہراہوں پر گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول اور سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔