جانچ پڑتال مکمل‘ اپیلوں کے لیے 21 ٹریبونلز قائم
اسلام آباد - - - - آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا جس کے بعد آج سے اپیلٹ ٹریبونلز نے اپنا کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق 22 جون تک ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 849 حلقوں کے لیے 21 اپیلٹ ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں جو 27 جون تک تمام اپیلیں نمٹانے کے پابند ہوں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات ریٹرننگ افسران سے طلب کرلی ہیں۔