نواز شریف اورشجاعت کے خلاف انکوائری ختم
اسلام آباد... نیب نے کرپشن الزامات میں کئی ا نکوائریاں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔ متعد د عدم ثبوت پر بند کر دی گئیں۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کریں گے تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔نیب اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میںسابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف خو شحال پاکستان اسکیم میں عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے احکامات دئیے گئے۔ سابق ایم پی اے چوہدری منظور الٰہی، سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی،سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔