Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل باجوہ پولنیڈ پہنچ گئے

راولپنڈی ... پاک فوج کے سربراہ جنرل  باجوہ سرکاری دورہ پر پولینڈ پہنچ گئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کے وزیر دفاع،چیف آف جنرل اسٹاف ،کمانڈر آف پولینڈ آرمڈ فورسز اور کمانڈر لینڈ فورسز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون بڑھانے ،جیو اسٹریٹجک ماحول اورعلاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کی فوجی قیادت نے علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لئے تجربات کے تبادلوں کی خواہش ظاہر کی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ پولینڈ پولینڈ میں جنرل کمانڈ آف دی پولش آرمڈ فورسز پہنچے تو پولینڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ 
 

شیئر: