چوہدری نثار سے متعلق سوال،نواز شریف نے منہ پھیر لیا
لندن...سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیاآپ کا 30 سال کارفیق ساتھ چھوڑگیا کچھ کہیں گے۔اس پر نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں۔جب انہیں بتایا گیا کہ چوہدری نثار کے بارے میں کر رہے ہیں۔ اس پر سابق وزیراعظم نے منہ پھیر لیا ۔