جموں کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر بھی مظالم پر کشمیر کمیونٹی کا اظہار مذمت
ہمارے دل ہر گھڑی کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، آزادی کی صبح طلوع ہوگی
مکہ مکرمہ( محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود پوری و ممبران منیر گوندل ، راجہ محمد زرین خان، ڈاکٹر مجاہد ظفر ، چوہدری محمد اعظم ’ غلام نبی بٹ، سردارمحمد اقبال یوسف، عامر غنی میر، نصر اقبال سردار خان، محمد فاروق الراعی اور پرویز یوسف مسےح نے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اور ہندوستانی فورسز کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے فائربندی کے باوجود مقبوضہ وادی جموں کشمیر میں عید کے تہوار کو بھی مذہبی عقیدت سے منانے نہیں دیا اور اس دن ظلم وستم کی انتہا کردی۔ کشمیر کمیٹی نے عید الفطر کے فوراً بعد سری نگر میں ہندوستانی فوجیوں کی طرف سے ضلع پلوامہ میں 3 نوجوانوں کشمیریوں اور ضلع کلگام میں اعجاز احمد کو ہلاک کرنے پر بھی تشویش ظاہر کی۔کشمےر کمیٹی نے کہا کہ ہمارے دل ہر وقت ہر گھڑی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کرائے. ہماری سیاسی , اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق اور استصواب رائے حاصل نہیںہو جاتا۔ کشمیر کمیٹی نے آرزو ظاہر کی کہ ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیر میں آزادی کی صبح طلوع ہو گی ۔