مدھیہ پردیش: ٹریكٹرٹرالی اور جیپ میں تصادم، 12افراد ہلاک
بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے مرینا گنج رام پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور جیپ کے مابین خوفناک تصادم میں 12 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جیپ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کرقریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں غیر قانونی ریت بھر کر لے جایا جا رہا تھاکہ سامنے سے آنے والی تیز رفتارجیپ سے ٹکرا گئی جس سے بھیانک حادثہ پیش آیا۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورحادثے کی تحقیقات شروع کردی۔