غیر ملکی مکہ و مدینہ میں جائداد کا مالک نہیں بن سکتا
طائف ۔۔۔۔سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر ملکیوں کو غیر منقولہ جائدادوں کی ملکیت اور سرمایہ کاری قانون میں ترامیم کردیں۔ ان کے بموجب کوئی بھی غیر ملکی میراث کے سوا کسی اور طریقے سے دونوں شہروں میں جائداد کا مالک نہیں بن سکتا۔ یہ پابندی غیر ملکی افراد پر بھی ہوگی اور غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں پر بھی ۔