Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود اور جہانگیر ترین کی ایکدوسرے پرلفظی گولہ باری

ملتان... تحریک انصاف کی قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے ۔پارٹی کے 2ینیئر رہنماوں نے ایکدوسرے پر لفظی گولہ بار ی کی ہے ۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا جہانگیر ترین سے کوئی مقابلہ نہیں ۔مقابلہ سیاست میں ہوتا ہے، جو شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا اور کسی گیم میں شامل ہی نہیں اس سے مقابلہ بنتا ہی نہیں ہے۔میں اپنے کسی رشتہ دار کو اپنے نظریے پر فوقیت نہیں دوں گا، عمران خان کو وزیراعظم بنانے کےلئے خود کو قربانی کےلئے پیش کرنے کو تیار ہوں۔خان صاحب خالصتاً میرٹ پر فیصلے کریں۔میری طرف سے کوئی دباو اور لالچ نہیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقابلہ سیاست میں ہوتا ہے، جو شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا اور کسی گیم میں شامل ہی نہیں اس سے مقابلہ بنتا ہی نہیں ۔ کیا پاگل ہوں جو جہانگیر ترین سے مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کارکنوں کا حق ہے لیکن بتایا جائے کہ سکندر بوسن کو کون سپورٹ کر رہا ہے؟ کون ہے جو کارکنوں کو احتجا ج پر ا±کسا رہا ہے ؟ اتنی اخلاقی جرات ہے تو سامنے آنا چاہیے۔ نذیر جٹ کے حوالے سے شاہ محمود نے کہاکہ انہیں پارٹی میں اسحاق خاکوانی لے کر آئے لیکن عائشہ جٹ کو صوبائی ٹکٹ کس نے دلوایا؟ انہیں ضمنی الیکشن کس نے لڑوایا؟۔انہوں نے کہا کہ میں تو عائشہ جٹ کے ضمنی الیکشن میں بھی موجود نہیں تھا ۔شاہ محمود نے کہا کہ بد نیت ہوں، نہ شرارتوں کا عادی ہوں اور نہ ہی سازشی مزاج کا بندہ ہوں۔میرا ایمان ہے کہ اللہ دلوں کے راز جانتا اور حقائق پہچانتا ہے۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا ۔ بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔شاہ محمود اپنے ضلع اور شہر کے لوگوں کےساتھ بیٹھ کر منصفانہ طریقے سے معاملات حل کریں ۔دوسروں پر الزام لگانے سے بہتر تحفظات دور کرنا ہے۔ان میں سے نہیں جو پارٹی کے معاملات میڈیا پر اچھالے۔باہر آ کر بھڑکیں نہیں مارتا۔پارٹی کے اندر بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کےلئے کوئی دھرنا دینا چاہے تو اس کی مرضی ہے۔میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ۔ اصول کی سیاست کرتا رہوں گا۔
مزید پڑھیں:میرے کسی رشتے دار کو ٹکٹ نہیں ملا،عمران خان

شیئر: