Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ چوہدری نثار کیخلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی

  اسلام آباد..مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی صدر شہبازشریف اور س سینیئررہنماوں کی تجویز پر چوہدری نثار کے لئے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کےلئے درخواست نہ دینے کے باعث انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائےگا۔ گزشتہ روز چوہدری نثار نے بھی مسلم لیگ کی قیادت پر براہ راست تنقید نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ سابق وزیر داخلہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے2،2 حلقوں سے آزاد حیثیت سے امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کے خلاف بغاوت نہیں کی،چوہدری نثار
 

شیئر: