Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ افراد کیس، چیف جسٹس نے خفیہ اداروں کے سربراہوں کو طلب کرلیا

کراچی ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو اتوار کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں صحت کے مراکز سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران لاپتہ افراد کے لواحقین نے مظاہرہ کیا اورچیف جسٹس سے انصاف دلانے کی اپیل کی ۔ چیف جسٹس نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا ۔اتوار کو چھٹی کے دن بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی ۔ 
مزید پڑھیں:پولیس والے بھی انسان ہیں،چیف جسٹس

شیئر: