Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب حکومت نے سڑک نہیں بنوائی تو وزیر نے خود پھاوڑا سنبھالا

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے سڑک بنانے کیلئے خود پھاوڑاٹھایااور ساتھ ہی یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جب ایک وزیر کے گھر سڑک بھی نہیں بن سکتی تو عوام کس کے بھروسے پرہیں؟۔ آج 24جون کو اوم پرکاش راج بھر کے بیٹے کی شادی ہے لیکن گاؤں میں سڑک ابھی تک نہیں بن سکی۔ حکومت سے مسلسل سڑک بنانے کے مطالبے کے باوجود سڑک نہیں تعمیر نہ ہوسکی تو وزیر ،ان کے گاؤں کے کارکنوں اور خاندان والوں نے پھاوڑاٹھاکر سڑک بنانے کا کام شروع کردیا۔وزیر راج بھر کے چھوٹے بیٹے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ 500میٹر طویل سڑک بنانے کیلئے تقریباً6ماہ قبل درخواست دی گئی تھی لیکن تا حال کوئی عملدرآمد نہ ہوسکا۔واضح ہوکہ اوم پرکاش راج بھر کے بیٹے کی شادی وارانسی کے سندھورا گاؤں میں طے پائی ہے۔ بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے وی آئی پی   مہمان، کابینہ کے وزراء، ریاستی وزیر، رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کی آمد متوقع ہے۔مہمانوں کی آمد کے پیش نظر گاؤں میں سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے ناراض ہوکر وزیر راج بھر نے خود پھاوڑا سنبھالا اور سڑک تعمیر کرنے میں لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک وزیر کا یہ حال ہے تو عوام کا کیا حال ہوگا؟۔عوام اب اوپر والے کے ہی بھروسے پر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شیئر: