Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ: مشنری اسکول کی5لڑکیوں سے زیادتی پر گرفتاریاں

جھارکھنڈ۔۔۔۔جھارکھنڈ کے نکسلی علاقے کے ضلع کھنٹی میں 5لڑکیوں کے اغوا کے بعد زیادتی کے واقعہ میں پولیس نے ایک پادری سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جھارکھنڈ پولیس کے سربراہ آر کے ملک نے بتایا کہ 19جون کو ضلع کھنٹی کے اڑکی تھانہ علاقے میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ غیر سرکاری تنظیم کی شکایت پر مشن اسکول کے پادری الفانسو آئنداور 5دیگر ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرلی۔پادری پر الزام ہے کہ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کونہ صرف شہ دی بلکہ انہیں تحفظ بھی فراہم کیا۔ پولیس نے پادری کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔ملک نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ سے لیس ہوکر مشن اسکول پہنچے جہاں انسانی اسمگلنگ کیخلاف معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے اسٹیج ڈرامہ ’’نکڑ ناٹک‘‘پیش کیا جارہا تھا۔ ملزمان  پروگرام بندکرواکر 5لڑکیوں کو اور ان کے 3رشتہ داروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شیئر: