ٹریکٹرموسیٰ ندی میں جاگرا،16افراد ہلاک
حیدرآباد۔۔۔تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اْس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر موسیٰ ندی میں گر پڑا۔ویمولاکونڈہ دیہات کے حدود میں جانے کے دوران ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والے افراد زرعی مزدور تھے جو کام کرنے کیلئے ٹریکٹر میں جارہے تھے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ٹریکٹر میں 20افراد سوار تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر راحت کام انجام دیئے۔