Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے میانوالی سے انتخابی مہم شر وع کردی

میانوالی ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میانوالی سے انتخابی مہم شروع کردی ۔ اتوار کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی تب میرے ساتھ کھڑا تھا جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا ۔2002الیکشن میں میانوالی سے مجھے ایک سیٹ ملی تھی۔ تحریک انصاف کا پودا میانوالی سے لگایا تھا ۔آج ملک کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔ وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کو ہی نہیں پورے ملک کو بدلیں گے۔ اس ملک کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں لوگ باہر سے نوکریاں تلاش کرنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر بہت دباو تھا۔ اس معاملے کا اب بھی ہم جائزہ لے رہے ہیں۔ شریف فیملی اور زرداری نے اپنے خاندان کے افراد کو ٹکٹ دئیے۔ میں نے اپنے کسی رشتے دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ ساڑھے چار ہزار لوگوں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ میرٹ پر ٹکٹ دینے کی پوری کوشش کی ۔جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملا انہیں دکھ تو پہنچنا تھا ۔جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ان سے معذرت چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں جو محنت کرے گا وہ اوپر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کیا تھا ۔کس نے کہا تھا لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو نام بدل دینا؟ ۔40ارب رو پیہ اشتہاروں پر لگا دیا گیا۔ ن لیگ کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی ہے۔شریف برادران نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا ۔قوم غریب اور شریف برادران امیر ہوگئے۔ ہماری قوم میں پہلے سیاسی شعور نہیں تھا ۔اب آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑ ی نہیں

شیئر: