ملتان ،تحریک انصاف کی خواتین بھی گتھم گتھا
ملتان...ملتان میں تحریک انصاف کی خواتین نے شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے پر اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین گتھم گتھا ہوگئیں۔ نوبت ہاتھا پائی سے مکوں اور لاتوں تک جا پہنچی۔ خواتین نے پارٹی جھنڈوں پر لگے ڈنڈوں سے ایکدوسرے پر حملے کئے۔ تصادم کے دوران تحریک انصاف کی ایک رہنما نبیلہ بٹ بے ہوش اور کئی زخمی ہو گئیں۔ جھگڑے کے دوران شاہ محمود کے گھر سے کوئی باہر نہیں آیا۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چہیتوں کو ٹکٹ دئیے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ پرانے ورکروں کو محض گولی کرادی گئی۔