Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی مینگو فیسٹیول 2018 کی تمام تیاریاں مکمل

فیسٹول کا افتتاح سفیر پاکستان کرینگے، 3روز جاری رہیگا
  کویت(محمد عرفان شفیق )سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے زیر سرپرستی پاکستان بزنس سینٹع کویت کے زیر اہتمام جمعیہ الزہرہ میں 28 تا 30 جون 2018 سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹول 2018 منعقد کیا جا رہا ہے جسکی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر 28 جون 2018 کو مینگو فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔پاکستان بزنس سینٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر نے میڈیا نمائندگان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے سالانہ مینگو فیسٹول 2018 کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور گزشتہ تینوں فیسٹول کی طرح اس مرتبہ بھی آم کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کوشش کی جائیگی کہ آم کی رسد اور ترسیل میں کوئی کمی نہ آئے۔ 3روزہ مینگو فیسٹول کے بعد بھی عوام الناس کیلئے آم جمعیہ الزہرہ میں پورا سیزن دستیاب رہیں گے۔
 

شیئر: