Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ برگر تیار کرنے والی مشین8برس بعد مکمل

سان فرانسسکو..... کیلیفورنیا میں سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جو خود ہی پیٹس، ٹوسٹ اور برگر صرف 5منٹ میں تیار کرکے پیش کرسکتی ہے۔ اس مشین میں لگے روبوٹ بڑی سہولت کیساتھ چیز برگر تیار کرسکتے ہیں۔ اس مشین کو تیار کرنے میں 8سال لگے ۔ اب ستمبر میں سان فرانسسکو کے ایک بڑ ے  اسٹور میں کمپنی پہلی مرتبہ یہ مشین لگانے جارہی ہے۔ برگر کی تیاری میں کسی انسان کا عمل دخل نہیں ہوگا۔ سارا کام روبوٹ کیا کریں گے۔ یہ مشین تقریباً 14فٹ طویل ہے۔ اس میں 20کمپیوٹر، 350سینسرز لگے ہوئے ہیں جبکہ کئی پائپ بھی ہیں جو اچار، پنیر، کیچ اپ، پیاز وغیرہ  سے بھرے ہوتے ہیں۔ مشین  کے آنے کے بعد  ریستوران میں جو روایتی کائونٹر لگے ہوتے ہیں ان کا پورا نظریہ ہی تبدیل ہوجائیگا۔ یہ مشین  گوشت کی بوٹیوں کو قیمے کی شکل بھی دے سکتی ہے۔ اسکا پہلا کام بن کے سلائس او رٹوسٹ تیار کرنا ہے ۔ اس کے بعد وہ ان پر پیاز وغیرہ ڈالتی ہے اور پھر  سارا کام مکمل ہونے کے بعد ٹوسٹ کو سجاتی بھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - دنیا کا چھوٹا کمپیوٹر تیار

شیئر: