جے پور۔۔۔۔راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں طلبہ کو بھگوا رنگ (زعفرانی)کی سائیکلیں تقسیم کی گئیں جس سے ریاست میں سیاست کا بازار گرم ہوگیا۔ انتخابی موسم قریب آنے کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے عوام کو پرکشش مراعات اور مختلف قسم کے پروگراموں کے ذریعے پارٹی کی جانب راغب کرنے والے پروگرام شروع کردیئے جاتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں نے عوام کو لالچ دینے یا دیگر مراعات دینے کے سلسلے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی چال قراردیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ سرکار مختلف حربے استعمال کرکے بھولے بھالے لوگوں کو جال میں پھنسا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹیل کشمیر کو پاکستان کے حوالے کرنا چاہتے تھے،سوزکاعویٰ