Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کا انفیکشن بڑھتا جا رہاہے،نواز شریف

لندن...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قمر الاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ۔اس حوالے مزید معلومات لیں گے ۔کلثوم نواز کی صحت بہتری کی بجائے خراب ہورہی ہے ۔اللہ چاہے تو ایک منٹ میں سب کچھ ٹھیک کردے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انفیکیشن بڑھتا جارہا ہے ۔ان کی صحت بہتری کی بجائے خرابی کی جانب جارہی ہے ۔ ڈاکٹر پوری کوشش کررہے ہیں ۔انہیں دعاﺅں کی ضرورت ہے کیونکہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ اللہ پاک چاہے تو سب کچھ ایک منٹ سے پہلے ٹھیک کرسکتا ہے ۔صاف پانی ا سکینڈل میں ملوث ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر نوازشریف نے کہا کہ گرفتاری افسوسناک ہے ۔ مزید معلومات حاصل کرکے اس حوالے سے جائزہ لیں گے ۔صحافی کی جانب سے برطانیہ میں مزید جائیدادوں کے حوالے سے برطانوی اخبار کی رپورٹ سے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا آپ اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرینگے ؟ اس پر وہ خاموش ہو گئے اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا ۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار نے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرادی

شیئر: