انصاف ڈاکٹرز فورم کمیونٹی کی ہر طرح سے خدمت کرے گا، ڈاکٹر ضمیر حسن
کمیونٹی سے روابط میں اضافہ کرینگے، ڈاکٹر حامد آفریدی ، چوہدری عاطف اور ڈاکٹر اسرار الحق کی زیر نگرانی عہدیداران کا تقرر
ریاض(جاوید اقبال) انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب کی سربراہی میں ریاض میں ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ فورم کے صدر ڈاکٹر حامد آفریدی ، سینیئر نائب صدر چوہدری عاطف حسین اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسرار الحق عباسی کے زیر نگرانی ریاض فورم کے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا۔ سینیئر سرجن ڈاکٹر ضمیر حسن انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر، ڈاکٹر رشید خان سینیئر نائب صدر ، ڈاکٹر فہد فواد جونیئر نائب صدر، ڈاکٹر جاسم خان جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر فخر عالم جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر جاسم شکور فنانس سیکریٹری، سینیئر ڈاکٹر غلام محمد ہیلتھ ایڈوائزر اور عبدالواحد خا ںمیڈ یا ایڈوائزر مقرر ہوئے۔ ڈاکٹر ضمیر حسن نے ریاض فورم کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مملکت میں مقیم دیگر اطباءاور پاکستانی کمیونٹی سے روابط میں اضافہ کریں۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم اپنی ہموطن کمیونٹی سے صحت کے معاملات میں ہر طرح کا تعاون کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل ریجن کے جنرل سیکریٹری عبدالحکیم خان نے انصاف ڈاکٹرز فورم سعودی عرب کی خدمات کو سراہا اور اپنی تنظیم کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔