پاسپورٹ تنازع: تنوی کا پاسپورٹ ہوسکتا ہے منسوخ؟
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش میں پاسپورٹ تنازع میں نیا موڑ آیا ہے۔ لوک انٹیلی جنس یونٹ( ایل آئی یو ) کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ تنوی سیٹھ اور انس صدیقی کو ضابطے کے خلاف پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ پاسپورٹ کے حصول کیلئے میاں بیوی نے غلط بیانی سے کام لیاجسے ایل آئی یو نے اپنی رپورٹ میں ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایل آئی یو کی رپورٹ کے بعد اب زوجین کا پاسپورٹ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں لکھنؤ پاسپورٹ آفس میں تنوی سیٹھ سے پاسپورٹ افسر نے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا اور پاسپورٹ روکنے پر انہوں نے وزیر خارجہ سشما میم کو بھی ٹویٹر پر شکایت درج کرائی تھی۔ وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد تنوی سیٹھ کو پاسپورٹ جاری کیا گیا اور متعلقہ افسر وکاس جین کا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔