Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صاف پانی اسکینڈل، زعیم قادری کی طلبی

 
لاہور... نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری کوصاف پانی کمپنی اسکینڈل میںپوچھ گچھ کےلئے بدھ کو طلب کیاہے۔احتساب بیورونے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی صاف پانی کیس میں 5جولائی کو دوبارہ طلب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں82ڈائر پلانٹس کے مہنگے داموں ٹھیکے دیئے گئے تھے۔ ا سکینڈل میں ملوث پہلے ہی کمپنی کے سابق چیئرمین قمر الاسلام اور سابق سی او اجمل وسیم کو گرفتار کیا جا چکا۔ احتساب عدالت سے 14روزہ ریمانڈ بھی لیا گیا ۔ اس قبل شہباز شریف کو پیر کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔نیب کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب ہر صورت پیشی یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کی جائیگی۔

شیئر: