Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کارروائیوں پر احتجاج کیا جائے ،نواز شریف

 لندن...مسلم لیگ (ن ) نے نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نوازشریف نے لندن سے پارٹی رہنماوں کو ٹیلی فون کئے ۔ انہوں نے نیب کی کارروائیوں کےخلاف احتجاج کی ہدایت کی ۔دریں اثناءلندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں۔ا ہلیہ کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ دعاوں پر قوم کا شکر گزار ہوں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی اخبارات آج نہیں کافی عرصے سے لکھ رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کے نتائج ملک و قوم کیلئے گھناونے نکلے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: نیب انٹرپول کے ذریعے جو چاہے کرلے،حسین نواز

شیئر: