کراچی میں شہباز شریف کی گلوکاری
کراچی ...سابق وزیر اعلی پنجاب او ر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں اکیلے نہ جانا ،ہمیں چھوڑ کر تم گاکر محفل لوٹ لی۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین ادور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ تقریب میں موجود گلوکار نے اکیلے نہ جانا گانا شروع کیا تو شہبازشریف پہلے تو گلوکار کی آواز اور گانے کے بول توجہ سے سنتے رہے پھر آگے بڑھے اور گلوکار سے مائیک لے کر گانے کو و ہیں سے گانا شروع کردیا جہاں گلوکار نے ختم کیا اور خوب داد سمیٹی۔اس موقع پر گلوکار نے شہبازشریف کے ساتھ سیلفی بنوائی ۔ شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ عوام کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے وہاں موجود گلوکا رکے ساتھ اکیلے نہ جانا گایا ۔کراچی میں پرجوش استقبال پر شکریہ۔