Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے نے معمولی سی بات پر باپ کو قتل کردیا

بہادر گڑھ ۔۔۔تھانہ لائن پار علاقہ کے شاستری نگر میں رہنے والے کرنیل سنگھ کی 2بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہیں جبکہ بیٹا امریندر غیر شادی شدہ ہے ۔ گزشتہ رات نشے کی حالت میں گھر آیاتو والد نے اسے تنبیہ کی جس پر اُس نے تلخ کلامی کے بعد باپ کو زمین پر پٹخ دیا اور ڈنڈوں سے پے درپے وار کرکے موت کی نیند سلادیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کے بیان پر اس کے بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -پروفیسر کے منہ پر کالک پوت کر نکالا جلوس

شیئر: