پارٹی جہاں کہے گی ا لیکشن لڑوں گی، مریم نواز
لندن... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی جہاں کہے گیا لیکشن لڑوں گی۔ این اے125کے لئے درخواست دی۔ این اے 127سے ٹکٹ کا اعلان ہوا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ تبدیل نہیں ہوا میرے حلقے کا اعلان ہی آج ہوا ہے۔ این اے125 کے لئے درخواست دی تھی۔ پارٹی نے فیصلہ کیا کہ این اے127سے الیکشن لڑوں پارٹی جہاں سے ا لیکشن لڑنے کا کہے گی لڑوں گا۔ یہ 2018ہے اور قوم جاگ رہی ہے سینیٹ انتخابات میں ا میدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا۔ لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنایا۔ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی واپس پاکستان جائیں گے۔