نیرو مودی کے مزید 5 پاسپورٹ منسوخ
ممبئی ۔۔۔پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کیس میں مطلوب مفرورملزم نیرومودی کیخلاف ہندوستانی تفتیشی ایجنسیاں سرگرم ہیں۔ ممبئی کے پاسپورٹ آفس سے اطلاع ملی کہ نیرو مودی کے 5سے زائد پاسپورٹ منسوخ کئے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب نیروکے ماما میہل چوکسی نے اپنے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیر و مودی کے پاس 6پاسپورٹ ہیں جنہیں ممبئی کے علاقائی پاسپورٹ افسر نے رد کردیا جبکہ اس کی انتہائی تاریخ2027تھی۔بعدازاں وزارت خارجہ اور تفتیشی ایجنسیوں کو معلوم ہوا ہے کہ نیروکے پاس ان کے علاوہ بھی5دیگر پاسپورٹ ہیں جو ایک ہی نام سے جاری کئے گئے تاہم ان کے نمبر مختلف تھے۔ تفتیشی ایجنسیوں نے پاسپورٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں۔