Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی تجارت کے تمام راستے پاکستان سے جاتے ہیں،ناصر جنجوعہ

  اسلام آباد... قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہند کو پاکستان کے ساتھ احترام کا رشتہ رکھنا ہوگا۔ صرف پاکستان ہی ہند کو یورپ اور وسط ایشیاسے جوڑ سکتا ہے۔ سی پیک میں شامل ہوئے بغیر ہند کیلئے خطہ میں آزادانہ تجارت مشکل ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا عنوان اس وقت کی ضرورت ہے۔ رابطہ اور تعاون اس خطے کے ممالک کے لئے لازمی ہے۔، سیکورٹی اور اکانومی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ خطہ میں استحکام کا حصول ان دونوں کے بغیر ممکن نہیں ۔ جنوب ایشیا تنہائی کا شکار نہیں ہے۔ایشیا میں دنیا کی کل آبادی کا 60 فیصد رہتا ہے۔دنیا کا مرکز ایشیا ہے۔ پاکستان کا جغرافیہ دنیا کی 86 فیصد آبادی کو آپس میں جوڑتا ہے۔دنیا کی تجارت کے تمام راستے پاکستان سے جاتے ہیں۔پاکستان پوری دنیا کے لئے مستقبل میں تجارتی راہداری ہے۔ 
مزید پڑھیں:قرضے معاف کرانیوالوں کو چیف جسٹس نے 2آپشن دیدئیے

شیئر: