برلن۔۔۔جرمنی کی وزیر برائے خاندانی امور کو اسکول میں تیراکی کیلئے لڑکیوں کے برقینی پہننے کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ فرازنسکا گیفی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے برقینی پہننے کے فیصلے کو عملی قرار دیدیا ہے۔ برقینی تیراکی کا ایک ایسا لباس ہے جس میں فقط ہاتھ، پاؤں اور چہرہ نمایاں ہوتا ہے اور باقی جسم ڈھکا ہوتا ہے۔اسے مسلم خواتین کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔ اب یہ تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔جرمن وزیر فرازنسکا گیفی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں مسلمان لڑکیوں کو پورا لباس پہن کر تیراکی کرنے کی اجازت ہونا چاہیے تاکہ وہ تیراکی سیکھ سکیں،اس سے ان کے بہتر میل جول کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔