Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرناک کھیل کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے‘ نواز شریف

لندن:  سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اگر اسے نہ روکا گیا تو اس کے بہت سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز کو نااہل قرار دیے جانے پر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کسی دوسری جماعت کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1970ء میں بھی اسی کھیل کی وجہ سے ملک کے ٹکڑے ہوئے تھے۔نواز شریف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کے مقابل لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری انتخابات سے پہلے دھاندلی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ قمر الاسلام کے بچوں کے ساتھ چلیں اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچائیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -خیبر پختونخوا میں باپ بیٹے الیکشن لڑ رہے ہیں

شیئر: