یکم جولائی سے آدھار کی جگہ ورچوئل آئی کا استعمال
نئی دہلی۔۔۔۔حکومت کی خصوصی شناختی اتھارٹی ( یو آئی ڈی اے آئی ) نے یکم جولائی سے آدھار کی ورچوئل آئی ڈی کے استعمال کو لازمی قراردیا ۔اس کے بعد مختلف خدمات کے حصول کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔ورچوئل آئی ڈی 16ہندسوں والا نمبر ہے جسے آدھار کارڈ رکھنے والے افراد کی جانب سے ہی متعین یا تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ورچوئل آئی ڈی بناتے وقت پاسورڈ اسی نمبر پر ایک مرتبہ آئیگا۔یکم جولائی کے بعد آدھار نمبر پہلے 12ہندسوں پر مشتمل ہوا کرتا تھا اب 16ہندسوں والا ورچوئل آئی نمبر پیش کرنا ہوگاجس کے استعمال سے آدھار نمبر لیک ہونے کااندیشہ نہیں ہوگا۔تمام بینکوں ، انشورنس کمپنیوں ، ٹیلی کام آپریٹرز این پی ایف سی یا دیگر ایجنسیوں پر ثبوت کیلئے آدھار ورچوئل آئی ڈی کی ضرورت ہوگی ۔ ماہرین کا کہنا ہے وی آئی ڈی ایک قسم کا آدھار نمبر کا متبادل ہوگااور آدھار کی معلومات لیک ہونے سے محفوظ رہے گی۔ واضح ہو کہ پین اور آدھار کارڈ کو لنک کرانے کی آخری تاریخ30جون مقرر کی گئی ہے۔سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے اس کے بعد کارڈز کے منسلک کرنے کی میعاد بڑھانے سے انکار کردیا۔