Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دریائے چناب کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا‘ کئی دیہات زیر آب

لاہور: دریائے چناب میں بند ٹوٹنے سے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث حفاظتی بند ٹوت گیا جس کے نتیجے میں 5 دیہات زیر آب آ گئے۔ متاثرہ دیہات میں چک پنیار، ماڑی، رامکے، بہل پور اور شہباز پور شامل ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بند ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں دیہات میں پہنچ گئیں اور متاثرین کی مدد شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق بند ٹوٹنے کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والے کسان اور مویشی متاثر ہوئے۔ اس حوالے سے امدادی ٹیمیں علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔ شہباز پور کے قریب ڈیرے پر پھنسے 7 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی نشاندہی کے بعد ان کی مدد کے لیے ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شیئر: