Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے پنجاب کو دیوالیہ کردیا،شجاعت

  لاہور...قائد لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ 3 سال پہلے میں نے کہا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل قومی حکومت ہے۔ پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ چھوڑتے وقت 100ارب روپے خزانے میں چھوڑے تھے۔ شہبازشریف نے ڈیڑھ ہزار ارب کا مقروض کر دیا۔ معیشت کو برباد اور پنجاب کو دیوالیہ کر کے شہبازشریف اب قومی حکومت کے ہمارے مطالبے کی تائید کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے ٹی وی انٹرویو میں ہر بات کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی۔ آنے والے انتخابات میں ن لیگ کی شکست دیکھ کر اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی حکومت کی تائید کر رہے ہیں۔ شجاعت نے کہا کہ ملکی معیشت کے ساتھ ن لیگ کی حکومت نے اپنے آخری 3 ہفتوں میں جو کھلواڑ کیا اس کی چھان بین ہونی چاہئے۔ ان 3 ہفتوں میں پاکستانی روپے کی 70 سالہ تاریخ میں ریکارڈ ناقدری کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی طلب

شیئر: