توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف ہے ،نواز شریف
لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف ہے۔ امیدواروں کو ڈرا دھمکا کر ٹکٹ واپس کرائے جارہے ہیں۔ ایسے اقدامات ملک کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ایسا طوفان اٹھے کا جو کسی سے سنبھالا نہیں جائےگا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیگی امیدواروں سے ٹکٹ واپس کرائے جا رہے ہیں۔ ملتان سے امیدوار رانا اقبال سراج پر تشدد کیا گیا۔ خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ امیدواروں کے بچوں اور خاندان والوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ امیدواروں کو تحریک انصاف جوائن کرنے پر مجبور کیا گیا اور اب انہیں جیپ کے نشان سے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہمارے نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔جیپ کس کا نشان ہے؟ آپ خود جانتے ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ ایسے اقدامات ملک کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔انہوں نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیاکہ ن لیگ کے امیدواروں کو دھمکیوں کا نوٹس لیں۔