Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت نے پھر پٹرول بم گرادیا

اسلام آباد... نگراں حکومت نے دوسری مرتبہ عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 99.50روپے، ڈیزل119روپے 31پیسے ، مٹی کا تیل 87روپے 70پیسے، لائٹ ڈیزل80روپے 89پیسے فی لٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے کی رات12بجے سے ہوگیا۔

شیئر: