Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بڑا گیم کھیلا جا رہا ہے،خورشید شاہ

سکھر... پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جو باتیں کر رہے ہیں یا ان سے کرائی جارہی ہیں اور جس طرح نواز شریف کو مظلوم بنایا جارہا ہے۔ اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی بڑا گیم کھیلا جارہا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پنجاب کا رنجیت سنگھ بنا نا چاہتی ہے ۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمیں اس وقت عوام اور پارلیمنٹ کو لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔ جمہوری پارلیمنٹ چاہیے پاکستان خود بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو دوسروں کے پیسوں سے کالا باغ ڈیم بنانے کا کوئی حق نہیں۔یہ کام ان کے دائرہ قانون میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کہتا ہوں کہ چیف جسٹس عدالت میں بیٹھ کر لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ لاکھوں کیسز زیر التوا ہیں۔کئی فائلوں کو دیمک کھا گئی ۔جی ڈی اے سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ جی ڈی اے کس کی پیداوار ہے، ضیاالحق اور مشرف کے ساتھ بیٹھنے والے لوگ آج جی ڈی اے کا حصہ ہیں، وہ پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے سندھ کو دیا کیا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی اور نہ میں الیکشن میں تاخیر ہوتی دیکھ رہا ہوں۔
مزید پڑھیں:توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف ہے،نواز شریف

شیئر: