Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر:گاؤں والوں نے بچہ چور سمجھ کر 5افراد کو مارڈالا

دھولے۔۔۔مہاراشٹرکے ضلع دھولے ساکری تحصیل کے رائنا گاؤں والوں کی بھیڑنے 5افراد کو بچہ چرانے کے شبہ میں گھیرلیا۔ دیہاتیوں نے ان پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی دھولے کے ایس پی ایم رام کمار موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاؤں والوں نے پانچوں افراد کو بچہ چور کے شبہ میں پکڑ لیا اور بھیڑ نے اس بے دردی تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔مرنیوالوں میں ایک شخص ضلع شعلہ پور کے منگل ویدھا قصبے کا رہنے والا تھا۔مہاراشٹر حکومت کے وزیر دیپک کیسرکر نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث10افراد کو گرفتار کیا گیا ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور قانون  ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -سشما سوراج کے شوہر سے ٹرولر نے کیا کہا؟

شیئر: