Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی کیپسول سائنس میوزیم میں رکھا جائیگا

لندن....خلائی کیپسول جو 44سالہ برطانوی خلا باز کو خلا میں لیکر گیا تھا اور واپس لایا ہے اب اسے اگلے سال لندن میں سائنس میوزیم میں رکھ دیا جائیگا۔روسی سوئز خلائی کیپسول کی تزئین و آرائش کی گئی ہے لیکن اسکے زمین میں داخلے کے وقت جو ہلکی سی خراش پڑی تھی اسے ایسے ہی رہنے دیا گیا ہے۔ برطانوی خلا باز ٹم پیکے برطانیہ کے چھٹے خلا باز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ یہ خلائی کیپسول اب میوزیم کی زینت بنے گا۔ برطانیہ سے 8413افراد نے خلا باز بننے کی درخواستیں دی تھیں جن میں سے ٹم کا انتخاب کیا گیا تھا۔ انہوں نے خلا میں 186دن گزارے تھے۔یہ کیپسول آواز سے 25گنا زیادہ تیزرفتاری سے زمین پر آیا تھا۔

شیئر: