Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت متنازع ہے تو آتے ہی کیوں ہیں؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اگر متنازع سمجھا جا رہا ہے تو پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بلال اظہر کیانی کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں تین رکنی بینچ کی صدارت چیف جسٹس نے کی۔ اس دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 (جہلم) سے امیدوار بلال اظہر کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔ بلال کیانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی میں واضح لکھا ہے کہ وہ دہری شہریت چھوڑ دیں گے۔ سماعت کے دران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صرف شہریت چھوڑنے کا کہہ دینا کافی نہیں ہوتا، دہری شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ سے اہلیت شروع ہوگی، آپ اپنے ووٹر کو کہتے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے بلال کیانی نے دہری شہریت چھوڑ دی تھی یا نہیں۔ وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے 7 جون کو دوہری شہریت چھوڑ دی تھی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتی جارہی ہے ، سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جارہی ہے پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟۔ عدالت نے بلال اظہر کیانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں این اے 66 جہلم سے انتکابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
 
 

شیئر: