بے روزگاری کے طعنے پر 3رشتہ داروں کا قتل
ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کے ناسک کی اگت پوری تحصیل میں آدی واسی اکثریت کے مالواری گاؤں میں 21سالہ شخص نے اپنے 3رشتے داروں کو دھار دار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیاجن میں ایک 4سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسر اتل جینڈے نے بتایا کہ گنپت بے روزگار تھا۔ اس کے رشتے دار اکثر طعنے دیا کرتے تھے جس سے دل برداشتہ ہوکر اس نے رشتے دار کی ماں،ہیرا بائی، منگل گنیش اور 4سالہ بیٹے روہت کو قتل کردیا۔ملزم بارہویں کلاس پاس کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں سرگرداں تھا ۔ رشتے دارکے گھر والوں کے طعنے سن سن کر تنگ آکر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ ملزم کو گرفتار کرکے قتل کے جرم میں دفعہ302،307اور 326کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔