سرگودھا.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ عام الیکشن نہیں۔ اس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ۔یہ الیکشن ملک کو تبدیل کرسکتا ہے۔ 1970کے بعد عوام کو دوسرا موقع مل رہا ہے۔ قوم اب تبدیلی کے لئے تیار ہے ۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام میں ایک خاص جوش وجذبہ دیکھ رہاہوں۔ عام انتخابات ملک کی تبدیلی میں اہم کرداراداکریںگے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5برسوں سے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہوا ۔ پاکستان کے قرضے27 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے ۔ کسی ملک میں اتنی تباہی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ5سال میں پاکستان میں ہوئی۔ کرنسی کی حالت مخدوش ہے۔ڈالرکی مقابلے میں روپے کی قدرکم ہو نے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ بجلی پانی اور گیس مہنگا کرکے عوام پر بوجھ ڈالا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اصلاحات کرے گا وہ پاکستان کے مسائل کا حل نکالے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ چند دنوں میں پارٹی کا منشور پیش کریں گے ۔ گنے کے کاشتکار پریشان ہیں۔کسانوں کو سبسڈی دیں گے۔ انہوں نے پھر کہا کہ انتخابات میں جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ان سے معذرت چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں:پاکپتن میں عمران نے جو کیا وہ