Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھاندلی کا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے ،نواز شریف

 لندن ...سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن میں پری پول دھاندلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، جو بھی اس خطرناک کھیل میں ملوث ہے وہ پاکستان سے زیادتی کر رہے ہیں۔ دھاندلی کی منصوبہ بندی کرنے والے خام خیالی میں ہیں ہم ہر بات کو نوٹ کر رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تاریخی لمحات سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ بدلنا اور ملک کا مستقبل بنانا مشن ہے۔ اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پاکستان جانا چاہتا ہوں۔ اہلیہ کی صحتیابی کے بعد واپس جاوں گا۔الیکشن کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پرسابق وزیرِاعظم نے کہا کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں بلکہ میدان میں کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔ نواز شریف کوئی روایتی سیاستدان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر اس بات سے منسلک ہے کہ اپنی سمت درست کریں تا کہ ہماری آئندہ نسلیں باعزت پاکستانی بن سکیں۔
مزید پڑھیں:قوم اب تبدیلی کیلئے تیار ہے،عمران خان

شیئر: