عمران خان آج کراچی پہنچیں گے
کراچی... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2 روزہ دورے پر منگل کو کراچی پہنچیں گے۔ کارکنوں نے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔عمران خان منگل کی شام شرقی سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکریں گے۔ اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 کے علاوہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کے حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ منگل کی شب عمران خان ضلع غربی اورضلع ساوتھ میں امیدواروں کے ہمراہ شہرانتخابی حلقوں کا دورہ اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاری بھی جائیں گے۔ پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف جوائن کرنے والے پارٹی کے نامزد امیدوارشکورشاد کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ عمران خان بدھ کو بھی شہر میں مصرف دن گزاریں گے۔ انتخابی جلسوں اورریلیوں سے خطاب کریں گے۔ فکس اٹ کے تحت بے سہارا بچوں کے لئے بنائے جانے والے گھرکا سنگ بنیاد رکھیں گے۔