Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساس ادارہ سیکورٹی کیس: وزارت دفاع کو ایک ماہ کی مہلت

اسلام آباد: عدالت نے وزارت دفاع کو آبپارہ روڈ کھولنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آبپارہ روڈ کھولنے اور علاقے کے متبادل سیکورٹی انتظام سے متعلق وزارت دفاع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی کو حاضری سے استثنا دیتے ہوئے وزارت دفاع کو آبپارہ روڈ کھولنے اور سیکورٹی انتظامات کرنے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی اور حکم دیا کہ حساس ادارہ اپنی حدود کے اندر سیکورٹی انتظامات کرے اور سڑک کو بند نہ کیا جائے۔
 

شیئر: