کسی امیدوار کو الیکشن تک گرفتار نہیں کرینگے،نیب
اسلام آباد.. نیب نے الیکشن لڑنے والے کسی بھی امیدوار کو 25 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، سابق وزیر رانا افضل اور رانا مشہود کیخلاف مقدمات الیکشن تک موخر کردئیے۔ چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور خوربرد کے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے واضح کیا کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے بلا تفریق کوششیں کر رہے ہیں۔نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔اس اقدام کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان کے عوام ہیں۔