Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایون فیلڈ ریفرنس،فیصلہ موخر کیا جائے ،نواز شریف

لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کردی۔ فیصلہ حق میں آئے یا خلاف پاکستان واپس جاوں گا ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتسا ب عدالت جا کر فیصلہ سننا چاہتا ہوں۔ ڈر کر بھاگوں گا نہیں حالات کا سامنا کروں گا۔ا ہلیہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کی حالت ابھی بہتر نہیں ہوئی۔کلثوم نواز کی حالت بہتر ہوتے ہیں پاکستان جاوں گا ۔انہوں نے کہا کہ بزدلی کا مظاہر ہ کرکے قوم کو مایوس نہیں کروں گا ۔میں کوئی ڈکٹیٹر نہیں جو ڈر کر بھاگ جاوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یکطرفہ طور پر کارروائیوں کا سامنا کیا ہے ۔فتح عوام کا مقدر بنے گی۔25 جولائی کو عوام کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدلے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم کے خلاف بھی کیسز تھے ۔میرے سوا کس نے سو پیشیاں بھگتی ہیں۔ ظلم اور زیادتیوں سے ڈرنے والا نہیں۔حالات کا مقابلہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ مشن کی تکمیل کے لئے صوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔یہ بہت بڑا مشن ہے ہر قربانی کے لئے تیار ہوں۔
مزید پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو سزا ہوگی؟

شیئر: