Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرے،بلاول کا مشورہ

نواب شاہ... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے(ن)لیگ کو مشورہ دیا ہےکہ بائیکاٹ کے بجائے الیکشن میں حصہ لے کیونکہ شکست کے ڈر سے دوڑ سے نکلنا نہیں چاہیے۔ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہیں جس نے سندھ میں کام کیا ہے، ایم کیو ایم کے پاس تو کوئی منشور نہیں ہے پھر وہ کیسے کام کریں گے۔بدھ کو نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جو لوگ جمہوریت نہیں چاہتے وہ اکھٹے ہورہے ہیں۔ کٹھ پتلی الائنس کا کوئی نظریہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔پیپلزپارٹی نے سندھ میں چھوٹے ڈیم بنائے لیکن کسی جماعت نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔الیکشن کے قریب آتے ہی سب کو پانی یاد آرہاہے اور ڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔ کالا باغ ڈیم بنانے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکتا ہے جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا۔ بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہیں جس نے سندھ میں کام کیا ، ایم کیو ایم کے پاس تو کوئی منشور نہیں ہے پھر وہ کیسے کام کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کردار کے بارے میں لوگ جانتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے کہ وہ کسی کٹھ پتلی پارٹی کے ساتھ نہیں۔ 
مزید پڑھیں:ہر طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،بلاول

شیئر: