امارات میں بینکنگ خدمات پر واٹ کا نفاذ
دبئی: امارات میں بینک صارفین سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے گا۔ واٹ کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ اماراتی سینٹرل بینک نے ملک کے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ بینکنگ خدمات پر5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جائے ۔
ملک کے تمام بینکوں نے یکم جولائی سے نفاذ شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق 140بینکنگ خدمات میں سے 43پر واٹ لاگو ہوگا۔ ملک کے تمام بینکوں نے اپنے صارفین کو واٹ کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں