سابق سینیٹر ظفر علیشاہ تحریک انصاف میں شامل
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد.... ن لیگ کے سابق سینیٹر اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر ظفر علیشاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو عمران خان نے امید دلائی ہے۔عمران خان وہ سیاست دان ہیں جس پر کوئی داغ نہیں ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں۔ظفر علی شاہ ن لیگ سے ذہنی طور پر الگ ہو چکے تھے۔ انہوں نے کبھی ن لیگ کے اقدامات کا ساتھ نہی دیا۔ انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ۔ عمران خان نے کہاکہ ظفر علیشاہ جب مسلم لیگ (ن) میں تھے تب بھی ہم ان کی عزت کرتے تھے کیونکہ وہ کرپٹ نہیں تھے۔ انہوں نے کبھی غلط کام کی حمایت نہیں کی۔ظفر علی شاہ کی شمولیت سے تحریک انصاف حلقے میں مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جب نواز شریف یہاں جلسے کر رہے تھے تو انہیں کلثوم نواز یاد نہیں تھیں لیکن جب آکے خلاف فیصلہ آنے لگا تو کہتے ہیں کہ انتظار کرنا چاہیے۔ انہو ںنے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن پکڑے جانے پر پکڑے جانے والے وزیراعظم 2سال تک کوئی جواب نہی دیتے۔ پانامہ کا ایشو آیا تو ن لیگ کی سینئر لیڈرشپ اور وزیروں کو پتہ تھا۔نواز شریف نے کہا کہ نیب ریفرنس کا فیصلہ پاکستان آنے تک موخر کیا جائے ۔قانون سب کیلئے ایک جیسا ہوتا ہے۔ کیا جیل میں قیدیوں کو بھی اسی طرح سہولتیں ملتی ہیں؟۔ نیب ریفرنس کا فیصلہ کل ہو جانا چاہیئے ۔قانون کی بالا دستی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ اخبارات میں پڑھیں گے ۔جب پاکستان واپس آئیں گے تو اڈیالہ جیل ان کا انتظار کر رہی ہوگی۔